Knowledge hub (معلوماتی مرکز) Kitchen Gardening (کچن گارڈننگ)
Start a kitchen garden: grow your family’s vegetables on a small plotکچن گارڈن شروع کریں: چھوٹی سی جگہ پر اپنے گھر کی سبزیاں اُگائیں
A small, well-kept vegetable patch next to the house can keep a family in fresh greens for most of the year. It saves money, and you know exactly what went into your food. This is the heart of Apna Ugao, Apna Khao.
1. Choose the right spot
- Sun: at least 6 hours of direct sun a day. Most vegetables will not do well in the shade of trees or walls.
- Water: close to a tap, spring or water tank, so watering is easy.
- Protection: a fence of wire, thorny branches or bamboo to keep out goats, cows and hens.
- Drainage: avoid spots where rain water stands. On slopes, make small level terraces.
You do not need much land. A plot of about 3 × 3 metres (10 × 10 feet) is enough to start.
2. Prepare the beds
- Make beds about 1 metre (3–4 feet) wide, so you can reach the middle from both sides without stepping on the soil.
- Dig about 30 cm (1 foot) deep and remove stones and grass roots.
- Mix in 2–3 baskets of well-rotted cow dung or compost for each bed. Fresh dung can burn young plants, so let it rot first. (See our guide on making compost.)
- Leave narrow paths between beds.
3. Easy first crops
| Season | Easy vegetables |
|---|---|
| Spring & summer | Tomato, chillies, okra (lower areas), gourds, cucumber, beans, maize for roasting |
| Autumn & winter | Spinach, turnip, radish, coriander, peas, garlic, onion, cabbage |
Exact months depend on your altitude. Check the AJK crop calendar for your area.
4. Water and mulch
- Water in the early morning or evening, not in the midday heat.
- Water deeply and less often, rather than a little every day. This makes roots grow deep.
- Cover the soil between plants with dry grass, straw or leaves (mulch). It keeps the soil moist, stops weeds and feeds the soil as it rots.
5. Keep pests away without poison
- Walk through the garden every day. Pick off caterpillars and snails by hand.
- Spray a simple mix of crushed garlic, green chilli and a little soap in water, strained, on the leaves in the evening.
- Neem leaves soaked in water overnight also make a useful spray.
- Plant marigolds along the edges. They attract helpful insects.
- Do not plant the same vegetable in the same bed every season. Rotate.
6. Save your own seed
Let a few of your best desi plants (tomato, chillies, beans, gourds, coriander) fully ripen, then dry the seed in the shade and store it in a closed jar. Desi seed saved year after year becomes suited to your village’s soil and weather. Hybrid seed from the market usually does not grow true when saved.
Start small. A small bed that is well looked after gives more food than a big one that gets neglected.
اردو ترجمہ
کچن گارڈن شروع کریں: چھوٹی سی جگہ پر اپنے گھر کی سبزیاں اُگائیں
گھر کے ساتھ ایک چھوٹی سی اچھی طرح سنبھالی ہوئی کیاری پورے سال خاندان کو تازہ سبزیاں دے سکتی ہے۔ اس سے پیسے بچتے ہیں اور آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی خوراک میں کیا ڈالا گیا ہے۔ یہی اپنا اُگاؤ، اپنا کھاؤ کی اصل روح ہے۔
1. صحیح جگہ کا انتخاب
- دھوپ: دن میں کم از کم 6 گھنٹے سیدھی دھوپ۔ درختوں یا دیواروں کے سائے میں زیادہ تر سبزیاں اچھی نہیں ہوتیں۔
- پانی: نل، چشمے یا ٹینکی کے قریب، تاکہ پانی دینا آسان ہو۔
- حفاظت: تار، کانٹے دار جھاڑیوں یا بانس کی باڑ تاکہ بکریاں، گائیں اور مرغیاں اندر نہ آئیں۔
- نکاسی: ایسی جگہ سے بچیں جہاں بارش کا پانی کھڑا ہو۔ ڈھلوان پر چھوٹی ہموار کیاریاں (ٹیرس) بنائیں۔
بہت زیادہ زمین کی ضرورت نہیں۔ شروع کرنے کے لیے تقریباً 10 × 10 فٹ کی جگہ کافی ہے۔
2. کیاریاں تیار کریں
- کیاریاں تقریباً 3 سے 4 فٹ چوڑی بنائیں تاکہ دونوں طرف سے مٹی پر پاؤں رکھے بغیر درمیان تک ہاتھ پہنچ سکے۔
- تقریباً ایک فٹ گہری کھدائی کریں اور پتھر اور گھاس کی جڑیں نکال دیں۔
- ہر کیاری میں 2 سے 3 ٹوکریاں اچھی طرح گلی سڑی گوبر کی کھاد یا کمپوسٹ ملائیں۔ تازہ گوبر چھوٹے پودوں کو جلا سکتا ہے، اس لیے پہلے اسے گلنے دیں۔ (کمپوسٹ بنانے کا مضمون دیکھیں۔)
- کیاریوں کے درمیان چلنے کے لیے تنگ راستے چھوڑیں۔
3. شروع کرنے کے لیے آسان سبزیاں
| موسم | آسان سبزیاں |
|---|---|
| بہار اور گرمی | ٹماٹر، مرچ، بھنڈی (نشیبی علاقوں میں)، کدو، کھیرا، پھلیاں، بھوننے کے لیے مکئی |
| خزاں اور سردی | پالک، شلجم، مولی، دھنیا، مٹر، لہسن، پیاز، گوبھی |
صحیح مہینے آپ کے علاقے کی بلندی پر منحصر ہیں۔ اپنے علاقے کے لیے فصلوں کا کیلنڈر دیکھیں۔
4. پانی اور ملچ
- صبح سویرے یا شام کو پانی دیں، دوپہر کی گرمی میں نہیں۔
- روزانہ تھوڑا پانی دینے کے بجائے کم بار مگر گہرا پانی دیں۔ اس سے جڑیں گہری جاتی ہیں۔
- پودوں کے درمیان مٹی کو خشک گھاس، بھوسے یا پتوں سے ڈھانپ دیں (ملچ)۔ اس سے نمی برقرار رہتی ہے، جڑی بوٹیاں کم اُگتی ہیں اور گل کر یہ مٹی کو خوراک بھی دیتا ہے۔
5. زہر کے بغیر کیڑوں سے بچاؤ
- روزانہ باغ کا چکر لگائیں۔ سنڈیاں اور گھونگے ہاتھ سے چن لیں۔
- کُچلا ہوا لہسن، ہری مرچ اور تھوڑا صابن پانی میں ملا کر چھان لیں اور شام کو پتوں پر سپرے کریں۔
- نیم کے پتے رات بھر پانی میں بھگو کر بھی مفید سپرے بنتا ہے۔
- کناروں پر گیندے کے پھول لگائیں۔ یہ فائدہ مند کیڑوں کو اپنی طرف کھینچتے ہیں۔
- ہر موسم میں ایک ہی کیاری میں ایک ہی سبزی نہ لگائیں۔ فصلیں بدل بدل کر لگائیں۔
6. اپنا بیج خود محفوظ کریں
اپنے بہترین دیسی پودوں (ٹماٹر، مرچ، پھلیاں، کدو، دھنیا) میں سے کچھ کو مکمل پکنے دیں، پھر بیج سائے میں سُکھا کر بند مرتبان میں رکھ لیں۔ سال بہ سال محفوظ کیا گیا دیسی بیج آپ کے گاؤں کی مٹی اور موسم کے مطابق ڈھل جاتا ہے۔ بازار کا ہائبرڈ بیج دوبارہ بونے پر عموماً ویسا نہیں اُگتا۔
چھوٹی شروعات کریں۔ اچھی طرح سنبھالی ہوئی چھوٹی کیاری، نظرانداز کی گئی بڑی کیاری سے زیادہ پیداوار دیتی ہے۔