Skip to content
Khud Kafeel Tehreek خود کفیل تحریک

Knowledge hub (معلوماتی مرکز) Water & Irrigation (پانی اور آبپاشی)

Rainwater harvesting for hill farmsپہاڑی کھیتوں کے لیے بارش کے پانی کا ذخیرہ

September 25, 2026 · 2 min read (2 منٹ)

اردو میں پڑھیں (Read in Urdu) ↓

Much of Azad Kashmir gets more than 1,000 mm of rain a year, yet many hill families run short of water in May and June, and springs are drying up. Most rain simply runs down the slopes. Catching and storing even part of it can water a kitchen garden and young trees through the dry months.

How much water can a roof collect?

A simple rule: 1 mm of rain on 1 square metre of roof gives 1 litre of water.

For example, a roof of 50 m² in an area with 1,000 mm of rain a year can collect about 50,000 litres. Even after losses, that is around 40,000 litres, enough to water a kitchen garden for months.

1. Rooftop collection

  • Fix gutters (metal, or plastic pipe cut in half) along the roof edge, sloping gently towards one corner.
  • Run a down-pipe into a covered tank or drum.
  • Let the first rain of each shower wash the roof and run to waste. A simple “first-flush” pipe or a removable bucket does this. It keeps dust and bird droppings out of the tank.
  • Put a mesh over the inlet to keep out leaves and mosquitoes.
  • Always keep tanks covered for children’s safety and to stop mosquitoes breeding.

Stored rain water is good for gardens, animals and washing. For drinking, boil or filter it first.

2. Keep water in the soil

  • Terraces: level terraces with a small raised lip at the edge stop water running off and soil washing away.
  • Contour trenches: shallow trenches dug across the slope, along the same height, catch run-off and let it soak in. Plant trees on the lower side.
  • Mulch: dry grass or leaves on the soil can cut water loss sharply.
  • Half-moon basins: a crescent of soil on the downhill side of each young tree holds water around its roots.

3. Small ponds and check dams

Low walls of stones across small seasonal nullahs slow the water down so it soaks into the ground and feeds springs lower down. A small lined pond can store water for animals and irrigation. Ask local elders and the agriculture or irrigation department before building across a stream.

4. Protect your spring

  • Fence the spring so animals do not trample and dirty it.
  • Plant trees and grass on the slope above it. Roots help rain soak in and feed the spring.
  • Keep toilets, dung heaps and waste well away from and below the spring.

5. Use water wisely

  • Water in the early morning or evening.
  • Water the roots, not the leaves.
  • For young trees, a bottle or bucket with a small hole at the base gives slow drip watering.

اردو ترجمہ

پہاڑی کھیتوں کے لیے بارش کے پانی کا ذخیرہ

آزاد کشمیر کے زیادہ تر علاقوں میں سال میں 1000 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوتی ہے، پھر بھی بہت سے پہاڑی گھرانے مئی جون میں پانی کی کمی کا شکار ہوتے ہیں اور چشمے سوکھ رہے ہیں۔ زیادہ تر بارش ڈھلوانوں سے بہہ کر ضائع ہو جاتی ہے۔ اس کا کچھ حصہ بھی جمع کر لیا جائے تو خشک مہینوں میں کچن گارڈن اور چھوٹے درختوں کو پانی دیا جا سکتا ہے۔

ایک چھت کتنا پانی جمع کر سکتی ہے؟

آسان اصول: ایک مربع میٹر چھت پر 1 ملی میٹر بارش سے 1 لیٹر پانی ملتا ہے۔

مثال کے طور پر 50 مربع میٹر کی چھت، جہاں سال میں 1000 ملی میٹر بارش ہو، تقریباً 50,000 لیٹر پانی جمع کر سکتی ہے۔ ضیاع نکال کر بھی تقریباً 40,000 لیٹر بچتا ہے، جو کئی مہینے کچن گارڈن کے لیے کافی ہے۔

1. چھت سے پانی جمع کرنا

  • چھت کے کنارے پر پرنالہ (دھات یا آدھا کٹا پلاسٹک پائپ) لگائیں جس کی ہلکی ڈھلوان ایک کونے کی طرف ہو۔
  • نیچے آنے والا پائپ ایک ڈھکی ہوئی ٹینکی یا ڈرم میں ڈالیں۔
  • ہر بارش کا پہلا پانی چھت کو دھو کر ضائع ہونے دیں۔ اس کے لیے ایک سادہ پائپ یا ہٹائی جا سکنے والی بالٹی کافی ہے۔ اس سے گرد اور پرندوں کی بیٹ ٹینکی میں نہیں جاتی۔
  • پتوں اور مچھروں سے بچاؤ کے لیے داخلی راستے پر جالی لگائیں۔
  • بچوں کی حفاظت اور مچھروں کی افزائش روکنے کے لیے ٹینکی ہمیشہ ڈھکی رکھیں۔

جمع کیا گیا بارش کا پانی باغ، جانوروں اور دھلائی کے لیے اچھا ہے۔ پینے کے لیے پہلے اُبال لیں یا فلٹر کر لیں۔

2. پانی کو مٹی میں روکیں

  • ٹیرس (سیڑھی دار کھیت): کنارے پر ہلکی سی اُبھری ہوئی مینڈ والے ہموار کھیت پانی کو بہنے اور مٹی کو کٹنے سے روکتے ہیں۔
  • کنٹور خندقیں: ڈھلوان کے آر پار ایک ہی سطح پر کھودی گئی کم گہری خندقیں بہتا پانی روک کر زمین میں جذب کرتی ہیں۔ درخت ان کے نچلی طرف لگائیں۔
  • ملچ: مٹی پر خشک گھاس یا پتے ڈالنے سے پانی کا ضیاع کافی کم ہو جاتا ہے۔
  • ہلالی گڑھے: ہر چھوٹے درخت کے نچلی طرف مٹی کا ہلال نما بند اس کی جڑوں کے گرد پانی روکتا ہے۔

3. چھوٹے تالاب اور چیک ڈیم

موسمی نالوں کے آر پار پتھروں کی نیچی دیواریں پانی کی رفتار کم کرتی ہیں تاکہ وہ زمین میں جذب ہو کر نیچے کے چشموں کو پانی دے۔ ایک چھوٹا پکا تالاب جانوروں اور آبپاشی کے لیے پانی ذخیرہ کر سکتا ہے۔ ندی نالے پر کچھ بنانے سے پہلے مقامی بزرگوں اور محکمہ زراعت یا آبپاشی سے مشورہ کریں۔

4. اپنے چشمے کی حفاظت کریں

  • چشمے کے گرد باڑ لگائیں تاکہ جانور اسے روند کر گندا نہ کریں۔
  • چشمے کے اوپر والی ڈھلوان پر درخت اور گھاس لگائیں۔ جڑیں بارش کا پانی زمین میں جذب کرنے اور چشمے کو پانی دینے میں مدد کرتی ہیں۔
  • بیت الخلا، گوبر کے ڈھیر اور کوڑا کرکٹ چشمے سے دور اور نیچے رکھیں۔

5. پانی سمجھداری سے استعمال کریں

  • صبح سویرے یا شام کو پانی دیں۔
  • پتوں پر نہیں، جڑوں میں پانی دیں۔
  • چھوٹے درختوں کے لیے نیچے سے چھوٹے سوراخ والی بوتل یا بالٹی قطرہ قطرہ پانی دیتی ہے۔