Knowledge hub (معلوماتی مرکز) Organic Farming & Soil (نامیاتی کاشتکاری اور مٹی)
Make your own compost: free organic fertiliser from farm and kitchen wasteاپنی کمپوسٹ خود بنائیں: کھیت اور باورچی خانے کے فضلے سے مفت نامیاتی کھاد
Compost is rotted plant and animal waste. It feeds the soil, helps it hold water and makes crops healthier, and every farming household already has what it needs to make it. Good compost can replace much of the chemical fertiliser families buy.
What to put in
| “Greens” (wet, rich) | “Browns” (dry) |
|---|---|
| Vegetable and fruit peels, tea leaves, fresh grass and weeds (before they seed), cow, buffalo, goat and poultry dung | Dry leaves, straw, maize stalks (chopped), dry grass, wood ash (a little), sawdust |
Use roughly 2–3 parts browns to 1 part greens by volume. Too many greens make a smelly, wet heap. Too many browns and it rots very slowly.
Do not add: meat, bones, oily food, plastic, glass, diseased plants, or weeds that have already gone to seed.
The pit method
- Dig a pit about 1 metre (3 feet) deep and 1–1.5 metres wide, in a shaded place where rain water does not collect. Length can be anything.
- Put a 15 cm (6 inch) layer of browns at the bottom.
- Add a 5–8 cm layer of greens or dung, then a thin sprinkle of soil.
- Repeat the layers until the pit is full. Sprinkle water so the heap feels like a squeezed-out sponge, damp but not dripping.
- Cover with a layer of soil, or with old sacks or plastic, to keep in moisture and heat.
- Turn and mix the heap every 2–3 weeks with a fork or spade. This adds air and speeds things up.
In areas with heavy rain, make a heap on the ground under a simple roof instead of a pit, so it doesn’t fill with water.
When is it ready?
In warm weather compost is usually ready in 2–3 months, and in cold areas it can take 4–6 months. It is ready when it is dark brown, crumbly, and smells like forest soil. You should no longer be able to recognise what went in.
How to use it
- Vegetable beds: mix 2–3 kg per square metre into the top soil before sowing.
- Fruit trees: spread a basket or two in a ring under the outer edge of the branches (not against the trunk), then cover with mulch.
- Nursery and pots: mix one part compost with two parts soil.
Going further: earthworm compost
Red earthworms kept in a shaded tank or container of dung and waste make vermicompost, a very rich fertiliser, in about 6–8 weeks. It can also be sold to other farmers. Ask our help desk if you would like to learn how to start.
اردو ترجمہ
اپنی کمپوسٹ خود بنائیں: کھیت اور باورچی خانے کے فضلے سے مفت نامیاتی کھاد
کمپوسٹ گلا سڑا پودوں اور جانوروں کا فضلہ ہے۔ یہ مٹی کو خوراک دیتا ہے، اس میں پانی روکنے کی صلاحیت بڑھاتا ہے اور فصلوں کو صحت مند بناتا ہے۔ ہر کاشتکار گھرانے کے پاس اسے بنانے کا سامان پہلے سے موجود ہے۔ اچھی کمپوسٹ بازار کی کیمیائی کھاد کا بڑا حصہ بچا سکتی ہے۔
اس میں کیا ڈالیں
| "ہرا" مواد (گیلا، طاقتور) | "بھورا" مواد (خشک) |
|---|---|
| سبزیوں اور پھلوں کے چھلکے، چائے کی پتی، تازہ گھاس اور جڑی بوٹیاں (بیج بننے سے پہلے)، گائے، بھینس، بکری اور مرغی کا گوبر | خشک پتے، بھوسا، مکئی کے ٹانڈے (کُترے ہوئے)، خشک گھاس، لکڑی کی راکھ (تھوڑی سی)، برادہ |
حجم کے لحاظ سے تقریباً 2 سے 3 حصے بھورا اور 1 حصہ ہرا مواد رکھیں۔ ہرا مواد زیادہ ہو تو ڈھیر بدبودار اور گیلا ہو جاتا ہے، اور بھورا زیادہ ہو تو بہت آہستہ گلتا ہے۔
یہ چیزیں نہ ڈالیں: گوشت، ہڈیاں، تیل والا کھانا، پلاسٹک، شیشہ، بیمار پودے، یا ایسی جڑی بوٹیاں جن کے بیج بن چکے ہوں۔
گڑھے کا طریقہ
- سایہ دار جگہ پر، جہاں بارش کا پانی جمع نہ ہو، تقریباً 3 فٹ گہرا اور 3 سے 5 فٹ چوڑا گڑھا کھودیں۔ لمبائی جتنی چاہیں رکھیں۔
- تہہ میں 6 انچ بھورے مواد کی تہہ بچھائیں۔
- اس پر 2 سے 3 انچ ہرا مواد یا گوبر ڈالیں، پھر اوپر تھوڑی سی مٹی چھڑک دیں۔
- گڑھا بھرنے تک یہ تہیں دہراتے رہیں۔ پانی چھڑکیں تاکہ ڈھیر نچوڑے ہوئے اسفنج کی طرح نم ہو، مگر پانی ٹپک نہ رہا ہو۔
- نمی اور گرمی برقرار رکھنے کے لیے اوپر مٹی کی تہہ، پرانی بوریاں یا پلاسٹک ڈال دیں۔
- ہر 2 سے 3 ہفتے بعد کدال یا بیلچے سے ڈھیر کو اُلٹ پلٹ کریں۔ اس سے ہوا ملتی ہے اور کام جلدی ہوتا ہے۔
زیادہ بارش والے علاقوں میں گڑھے کے بجائے زمین پر ڈھیر بنائیں اور اوپر سادہ چھت ڈال دیں تاکہ اس میں پانی نہ بھرے۔
کمپوسٹ کب تیار ہوتی ہے؟
گرم موسم میں عام طور پر 2 سے 3 مہینے میں، اور ٹھنڈے علاقوں میں 4 سے 6 مہینے لگ سکتے ہیں۔ جب یہ گہری بھوری، بھربھری اور جنگل کی مٹی جیسی خوشبو والی ہو جائے، اور اس میں ڈالی گئی چیزیں پہچانی نہ جائیں، تو تیار ہے۔
استعمال کیسے کریں
- سبزیوں کی کیاریاں: بوائی سے پہلے فی مربع میٹر 2 سے 3 کلو اوپری مٹی میں ملائیں۔
- پھلدار درخت: ایک دو ٹوکریاں شاخوں کے پھیلاؤ کے نیچے دائرے میں ڈالیں (تنے کے ساتھ نہیں)، پھر اوپر ملچ ڈال دیں۔
- نرسری اور گملے: ایک حصہ کمپوسٹ اور دو حصے مٹی ملائیں۔
اگلا قدم: کیچوؤں والی کھاد
سرخ کیچوؤں کو سایہ دار ٹینک یا برتن میں گوبر اور فضلے کے ساتھ رکھیں تو تقریباً 6 سے 8 ہفتوں میں ورمی کمپوسٹ بنتی ہے، جو بہت طاقتور کھاد ہے اور دوسرے کسانوں کو بیچی بھی جا سکتی ہے۔ اسے شروع کرنا سیکھنا ہو تو ہمارے ہیلپ ڈیسک سے پوچھیں۔