Knowledge hub (معلوماتی مرکز) Fruit Trees (پھلدار درخت)
Planting fruit trees in AJK: choosing the right tree for your altitudeآزاد کشمیر میں پھلدار درخت لگانا: اپنی بلندی کے مطابق صحیح درخت کا انتخاب
A fruit tree planted today can feed a family and bring in money for 20 to 50 years. That is why our annual plantation drive focuses on fruit trees. But a tree only does well if it suits your altitude and is planted properly.
Which trees for your area?
| Zone | Good choices |
|---|---|
| Plains & low hills below 1,000 m: Mirpur, Bhimber, lower Kotli |
Citrus (kinnow, malta, lemon), mango, guava, loquat, pomegranate, jaman, falsa |
| Mid hills 1,000–2,000 m: Muzaffarabad, Bagh, Poonch, Sudhnoti |
Apple (low-chill varieties at lower heights), pear, peach, plum, apricot, walnut, persimmon (japani phal), loquat, pecan |
| High mountains above 2,000 m: Neelum, Leepa, upper Haveli |
Apple, walnut, cherry, apricot, pear |
Look at which trees already grow well in your own village. That is the most reliable guide.
When to plant
- Trees that lose their leaves in winter (apple, pear, peach, plum, apricot, walnut, cherry): plant while they are bare and dormant, from December to February. In snowy high areas, plant after the snow melts, in late February or March.
- Evergreen trees (citrus, loquat, mango, guava): plant in February–March, or during the monsoon in August–September when the soil is moist.
See the crop calendar for month-by-month timings.
Buy good plants
- Buy grafted plants from a reliable nursery or a government agriculture nursery. Seedling trees take many more years to fruit and the fruit quality varies.
- Choose a healthy plant with a straight stem, a clean graft joint and no signs of disease.
How to plant
- Dig the pit 2–4 weeks before planting: about 1 × 1 × 1 metre (3 × 3 × 3 feet). Keep the top soil separate.
- Mix the top soil with 1–2 baskets of well-rotted manure or compost and refill the pit.
- Plant so the graft joint stays above the soil. Firm the soil gently around the roots.
- Water well straight away, and tie the plant loosely to a stake.
- Protect it from goats and cattle with a ring of thorny branches or wire.
Spacing
Leave enough room for the grown tree: about 5–6 metres (15–20 feet) for apple, pear, peach and citrus, and 10–12 metres (30–40 feet) for walnut. Crowded trees give less fruit and get more disease.
The first two years
- Water weekly in dry spells, especially in May–June.
- Keep a circle around the trunk free of grass and cover it with mulch.
- Remove shoots that grow from below the graft joint.
- Do not let the young tree carry a lot of fruit in its first years. Let it build strength first.
Join the Khud Kafeel Tehreek plantation drive every year from 1 February. Register as a volunteer to take part in your area.
اردو ترجمہ
آزاد کشمیر میں پھلدار درخت لگانا: اپنی بلندی کے مطابق صحیح درخت کا انتخاب
آج لگایا گیا ایک پھلدار درخت 20 سے 50 سال تک خاندان کو خوراک اور آمدن دے سکتا ہے۔ اسی لیے ہماری سالانہ شجرکاری مہم پھلدار درختوں پر توجہ دیتی ہے۔ لیکن درخت تبھی کامیاب ہوتا ہے جب وہ آپ کی بلندی کے مطابق ہو اور صحیح طریقے سے لگایا جائے۔
آپ کے علاقے کے لیے کون سے درخت؟
| علاقہ | اچھے انتخاب |
|---|---|
| میدانی و نشیبی علاقے 1000 میٹر سے کم: میرپور، بھمبر، زیریں کوٹلی |
کینو، مالٹا، لیموں، آم، امرود، لوکاٹ، انار، جامن، فالسہ |
| درمیانے پہاڑی علاقے 1000 تا 2000 میٹر: مظفرآباد، باغ، پونچھ، سدھنوتی |
سیب (نیچے کے علاقوں میں کم ٹھنڈک والی اقسام)، ناشپاتی، آڑو، آلوچہ، خوبانی، اخروٹ، جاپانی پھل، لوکاٹ، پیکن |
| بلند پہاڑی علاقے 2000 میٹر سے زیادہ: نیلم، لیپہ، بالائی حویلی |
سیب، اخروٹ، چیری، خوبانی، ناشپاتی |
دیکھیں آپ کے اپنے گاؤں میں کون سے درخت اچھا پھل دے رہے ہیں۔ یہی سب سے قابلِ اعتماد رہنمائی ہے۔
کب لگائیں
- سردیوں میں پتے گرانے والے درخت (سیب، ناشپاتی، آڑو، آلوچہ، خوبانی، اخروٹ، چیری): دسمبر سے فروری تک، جب یہ بغیر پتوں کے اور آرام کی حالت میں ہوں۔ برفانی علاقوں میں برف پگھلنے کے بعد فروری کے آخر یا مارچ میں لگائیں۔
- سدا بہار درخت (کینو، مالٹا، لوکاٹ، آم، امرود): فروری مارچ میں، یا مون سون میں اگست ستمبر جب مٹی نم ہو۔
مہینہ وار تفصیل کے لیے فصلوں کا کیلنڈر دیکھیں۔
اچھے پودے خریدیں
- کسی قابلِ اعتماد نرسری یا محکمہ زراعت کی سرکاری نرسری سے پیوندی پودے خریدیں۔ بیج سے اُگے درخت کئی سال دیر سے پھل دیتے ہیں اور پھل کا معیار بھی یقینی نہیں ہوتا۔
- سیدھے تنے، صاف پیوند اور بیماری سے پاک صحت مند پودا چنیں۔
پودا کیسے لگائیں
- لگانے سے 2 سے 4 ہفتے پہلے تقریباً 3 × 3 × 3 فٹ کا گڑھا کھودیں۔ اوپر کی مٹی الگ رکھیں۔
- اوپر کی مٹی میں 1 سے 2 ٹوکری گلی سڑی کھاد یا کمپوسٹ ملا کر گڑھا بھر دیں۔
- پودا اس طرح لگائیں کہ پیوند کا جوڑ مٹی سے اوپر رہے۔ جڑوں کے گرد مٹی آہستہ سے دبائیں۔
- فوراً اچھی طرح پانی دیں اور پودے کو ایک ڈنڈے کے ساتھ ڈھیلا باندھ دیں۔
- بکریوں اور مویشیوں سے بچانے کے لیے کانٹے دار جھاڑیوں یا تار کا گھیرا بنائیں۔
فاصلہ
بڑے درخت کے لیے کافی جگہ چھوڑیں: سیب، ناشپاتی، آڑو اور کینو کے لیے تقریباً 15 سے 20 فٹ، اور اخروٹ کے لیے 30 سے 40 فٹ۔ گھنے لگے درخت کم پھل دیتے ہیں اور زیادہ بیمار ہوتے ہیں۔
پہلے دو سال
- خشک موسم میں، خاص طور پر مئی جون میں، ہر ہفتے پانی دیں۔
- تنے کے گرد دائرے کو گھاس سے صاف رکھیں اور اس پر ملچ ڈالیں۔
- پیوند کے جوڑ سے نیچے نکلنے والی شاخیں کاٹ دیں۔
- پہلے سالوں میں چھوٹے درخت پر زیادہ پھل نہ لگنے دیں۔ پہلے اسے مضبوط ہونے دیں۔
خود کفیل تحریک کی شجرکاری مہم میں ہر سال یکم فروری سے شامل ہوں۔ اپنے علاقے میں حصہ لینے کے لیے رضاکار کے طور پر رجسٹر ہوں۔